31 دسمبر 2011 - 20:30

يمن کے جنوبي شہر تعز ميں فوجيوں نے سعودي عرب کے حمايت يافتہ ڈکٹيٹر عبد اللہ صالح کے خلاف ريلي نکالي اور اس پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کياـ

ابنا: احتجاجي فوجيوں نے بے گناہ اور غير مسلح افراد کے قتل عام کے لئے صالح کي مذمت کي ـ فوجيوں نے کہا کہ اب وہ صالح حکومت کے تابع فرمان نہيں ہيں کيونکہ حکومت نے امن و سلامتي کے بجائے دہشت اور نا انصافي پھيلائي ہےـ

ساحلي شہر عدن ميں بھي اسي طرح کي ريلي نکالي گئي ـ مظاہرہ کرنے والے فوجيوں نے خليج فارس تعاون کونسل کي جانب سے پيش کردہ معاہدے کي بھي مذمت کي جس ميں عبد اللہ صالح اور اس کے ساتھيوں کو عدالتي کارروائي سے محفوظ رکھنے کي بات کہي گئي ہے-......./169